Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / افیون کی کاشت کرنے والی چینی خاتون کو سزائے قید

افیون کی کاشت کرنے والی چینی خاتون کو سزائے قید

بیجنگ 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک چینی خاتون کو اپنے مکان کے وسیع صحن میں افیون کی کاشت کرنے کی پاداش میں دو سال کی سزائے قید سنائی گئی ہے۔ خاتون کی صرف وانگ کی حیثیت سے شناخت عمل میں آئی ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ خاتون اکثر پیٹ کے درد میں مبتلا رہا کرتی تھی اور اس نے کافی علاج کروانے کے بعد بھی جب کوئی تبدیلی نہیں دیکھی تو 2014 ء میں اس نے بازار سے افیون کا بیج خریدا کیوں کہ اسے یہ معلوم ہوا تھا کہ افیون کے استعمال سے پیٹ کا درد بالکل ختم ہوجائے گا۔ وانگ جو خود بھی ایک مقامی کسان، اسے بیج بونے کا طریقہ بھی معلوم تھا، جس کا مثبت نتیجہ سامنے آیا۔ چین میں افیون کی کاشت پر امتناع عائد ہے اور اس کی کاشت کرنے والوں پر فوجداری قانون کے تحت معاملات درج کئے جاتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT