Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / اقامتی اسکولس اسکیم کو کامیاب بنانے اقدامات

اقامتی اسکولس اسکیم کو کامیاب بنانے اقدامات

سماجی تنظیموں کے ذمہ داران سے اے کے خان کا خطاب

حیدرآباد۔22مئی(سیاست نیوز) صدرنشین تلنگانہ میناریٹی ریسڈینشل ایجوکیشن انسٹیٹیویشنل سوسائٹی جناب اے کے خان نے اقامتی اسکولس میں داخلوں کی مقرر تاریخ میںتوسیع کے متعلق مشاروت کے بعد فیصلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ آن لائن رجسٹریشن میںلڑکیوں کے اعداد وشمار تشفی بخش نہیںہیں جو قابلِ تشویش بھی ہے ۔ آج یہاں تلنگانہ ٹورزام پلازہ میں سماجی تنظیموں کے ذمہ دارن کے ہمراہ منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب اے کے خان نے کہاکہ اقامتی اسکولس میںداخلوں کے متعلق جاری شعور بیداری مہم میںلڑکیوں کے آن لائن رجسٹریشن پر توجہہ دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دیگر پسماندہ طبقات کے لئے مقرر داخلوں سے زیادہ دراخواستیں وصول ہورہی ہیں جبکہ مسلم میناریٹی کی جانب سے اس ضمن میںکوئی خاص توجہہ نہیںدی جارہی ہے جس کے نتیجے میںلڑکیوں کی تعداد کم دکھائی دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت تلنگانہ کامقصد معاشی اور تعلیمی پسماندہ اقلیتو ں کو مفت معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے ۔ جناب اے کے خان نے مزیدکہاکہ لڑکیوں کی حفاظت کے لئے زائد سکیورٹی عملے اور اسکول کے اندرونی حصہ میںخاتون سکیورٹی عملے کو متعین کیاجائے گا۔ اے کے خان نے کہاکہ شہر اور اضلاع میںاب تک 71اسکولس کے لئے عمارتوں کاتعین کیاگیا ہے جس کے لئے قابل اور تعلیمی یافتہ عملے کے تقررکے لئے تیزی کے ساتھ کام کیاجارہا ہے ۔انہوں نے عمارتوں کا تعین بھی کافی غور وخوص کے بعد کیاگیاہے جبکہ ماہ جون سے تعلیمی سال کے آغازکویقینی بنانے کے لئے متعین بیشتر عمارتوں کو بنیادی سہولتوں سے لیس کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ جن اضلاع میںمیناریٹی بالخصوص مسلم اقلیتی طلبہ وطالبات کے ان لائن رجسٹریشن میںکمی ہے وہاں پر تجربہ کار عملے کی مدد سے ان لائن رجسٹریشن میںاضافہ کی کوششیں بھی کی جائیںگی۔
انہوںنے مسلم اقلیتی طلبہ کے ان لائن رجسٹریشن میںرضاکارانہ تنظیموں کے رول کی ستائش کی ۔ انہوں نے کہاکہ 23کو متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ مشاورت اور حالات کاجائزہ لینے کے بعد ان لائن رجسٹریشن کی تاریخ میںتوسیع کے متعلق فیصلہ لیاجائے گا۔جناب اے کے خان اقامتی اسکولس کے متعلق پوچھے گئے سوالات اور شبہات پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ اقامتی اسکولس اسکیم کو موثر اور کامیاب بنانے کے لئے حکومت تلنگانہ ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔ انہوں نے طلبہ وطالبات کی حفاظت ان کی طبی نگہداشت کے ساتھ کھانے اور معیاری تعلیم کے نصابی کتابیں ‘ نوٹ بکس اور یونیفارم بھی فراہم کیاجارہا ہے ۔ جناب اے کے خان نے بتایا کہ رمضان میںتعلیمی سال کے آغاز کی وجہہ سے طلبہ وطالبات کو شب قدر سے دس دن کی تعطیلات بھی دئے جائیں گے تاکہ وہ عید کی خوشیاں اپنے افراد خاندان کے ساتھ منائیں۔جناب ظہیرالدین علی خان‘ محمد اظہر الدین ‘ سکریٹری میناریٹی ویلفیر جناب عمر جلیل‘ جناب محمد شفیع اللہ ائی ایف ایس‘ سید ولایت حسین‘ پراجکٹ مینجرٹی ایم آر ای ائی ایس عبدالطیف ‘ محمداعجاز احمداور دیگر مذہبی ‘ سماجی تنظیموں کے ذمہ داران بشمول خواتین کثیرتعداد نے اس اجلاس میںشرکت کی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT