Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / اقامتی اسکولس میں ایک ہی قسم کا کھانا اور سہولتیں فراہم کرنے پر زور

اقامتی اسکولس میں ایک ہی قسم کا کھانا اور سہولتیں فراہم کرنے پر زور

غذائی فہرست اقلیتی محکمہ کو روانہ کرنے کی ہدایت ، ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری
حیدرآباد ۔ 8 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری نے سماج کے تمام اقامتی اسکولس میں نئے تعلیمی سال سے تمام طلبہ کو ایک ہی قسم کا کھانا اور سہولتیں فراہم کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ طلبہ کو دئیے جانے والے کھانے کا مینو تیار کرتے ہوئے اقامتی اسکولس کی نگرانی کرنے والے ایس سی ، ایس ٹی ، بی سی اقلیتی محکمہ جات کو روانہ کرنے پر زور دیا ۔ اتوار کو نان ویج کھانا کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ہر ریونیو ڈیویژن میں ایک ویمن ریزیڈنشیل ڈگری کالج قبائلی غلبہ والے علاقوں میں قبائلی ویمن ڈگری ریزیڈنشیل کالجس آئندہ تعلیمی سال سے آغاز کرنے کی ہدایت دی ۔ اقامتی اسکولس میں طلبہ کو سہولتوں کی فراہمی اور ویمن ریزیڈنشیل کالجس کا جائزہ لینے کے لیے وزراء کی سب کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈپٹی چیف منسٹر نے کی ۔ جس میں وزراء جگدیش ریڈی ، چندو لعل ، جوگورامنا ، اسپیشل چیف سکریٹری اجئے مشرا ، راجیو آر اچاریہ ، ایس سی ، ایس ٹی ، بی سی اور اقلیتی محکمہ جات اور محکمہ تعلیم کے عہدیدار بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کڈیم سری ہری نے کہا کہ چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر لڑکیوں کی تعلیم کے معاملے میں کافی سنجیدہ ہے ۔ لڑکیوں میں تعلیم کی حوصلہ افزائی کے لیے ہاسٹل پر مشتمل ویمن ڈگری کالجس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس سلسلہ میں ریاست کے ہر ریونیو ڈیویژن پر ایک ویمن ریزیڈنشیل ڈگری کالج قائم کرنے کی حکمت عملی تیار کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ ویمن ریزیڈنشیل ڈگری کالجس میں ملازمتوں سے مربوط ، تکنیکی کورسیس شروع کرنے کا مشورہ دیا گیا ۔ اس سلسلے میں ایس سی ، ڈیولپمنٹ محکمہ کے اسپیشل چیف سکریٹری اجئے مشرا کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ اور دس دن میں کمیٹی کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ رپورٹ میں زراعت ، نرسنگ ، ویٹینری ، آئی ٹی شعبوں میں کے لیے درکار کورسس کا جائزہ لینے کا بھی مشورہ دیا گیا ۔ ایس سی ، ایس ٹی ، بی سی اور اقلیتی اقامتی اسکول میں طلبہ کو الگ الگ کھانا کھلانے کے بجائے مینو تیار کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ۔ جبکہ اتوار کو نان ویج کھانا کھلانے کا اکیڈیمک کیلنڈر تیار کرنے کے علاوہ طلبہ کو سہولتیں بھی ایک جیسی دینے اور ساتھ ہی طلبہ کو ہیلت کٹ بھی دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT