Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / اقامتی اسکولس و ڈگری کالجس میں ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف کے تقررات کا فیصلہ

اقامتی اسکولس و ڈگری کالجس میں ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف کے تقررات کا فیصلہ

1794 جائیدادوں پر پبلک سرویس کمیشن سے بھرتی ، پرنسپل سکریٹری فینانس کے احکامات
حیدرآباد ۔ 3۔ اگست (سیاست  نیوز) حکومت نے محکمہ سماجی بھلائی کے تحت قائم کردہ103 اقامتی اسکولس اور 30 اقامتی ڈگری کالجس فار گرلز میں پبلک سرویس کمیشن کے ذریعہ 1794 ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کے تقررات کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں پرنسپل سکریٹری فینانس کے رام کرشنا راؤ نے آج احکامات جاری کئے۔ محکمہ سماجی بھلائی کے تحت حکومت نے لڑکے اور لڑکیوں کیلئے 103 اقامتی اسکولس جاریہ تعلیمی سال سے شروع کئے ہیں۔ اس کے علاوہ 30 اقامتی ڈگری کالجس فار گرلز کا قیام عمل میں آیا ۔ یہ ادارے تلنگانہ اسٹیٹ سوشیل ویلفیر ریسیڈینشل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن سوسائٹی کے تحت کام کریں گے۔ حکومت نے ان اداروں میں درکار اسٹاف کا جائزہ لینے کے بعد 1794 جائیدادوں کی نشاندہی کی ہے۔ محکمہ فینانس سے اس کی منظوری حاصل کی گئی۔ حکومت نے تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کو پہلے مرحلہ میں 758 جائیدادوں پر تقررات کی اجازت دی ہے اور یہ مزید 1794 جائیدادوں کا اضافہ کیا گیا۔ اقامتی اسکولس کیلئے پرنسپلس کی 31 ، ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچرس 721 ، فزیکل ایجوکیشن ٹیچر 103 ، آرٹ ٹیچر 47 ، میوزک ٹیچر 56 ، لائبریرین 103 اور اسٹاف نرس 103 کے تقررات عمل میں آئیں گے۔ لڑکیوں کے اقامتی ڈگری کالجس میں پرنسپلس 30 ، ڈگری کالج لکچررس 510 ، لائبریرین 30 ، فزیکل ڈائرکٹر 30  اور ہیلت سوپر وائزرس 30 تقررات عمل میں آئیں گے۔ سکریٹری تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن ان جائیدادوں پر راست تقررات کے اقدامات کریں گے۔ ان تقررات میں روسٹر سسٹم اور دیگر قواعد پر عمل کیا جائے گا۔ محکمہ سماجی بھلائی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر جائیدادوں کی تفصیلات تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے حوالے کریں۔

TOPPOPULARRECENT