Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / اقامتی اسکولس و ڈگری کالجس کیلئے ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف کی منظوری

اقامتی اسکولس و ڈگری کالجس کیلئے ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف کی منظوری

سکریٹری محکمہ سوشیل ویلفیر این شیوشنکر کے احکامات ، تین مرحلوں میں تقررات کا فیصلہ
حیدرآباد ۔ 22 ۔ جون (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے سوشیل ویلفیر کے 103 اقامتی اسکولس اور 30 اقامتی ڈگری کالجس کیلئے 4616 ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کے تقررات کو منظوری دی ہے۔ اس سلسلہ میں سکریٹری فینانس این شیو شنکر نے احکامات جاری کئے ۔ حکومت نے محکمہ سوشیل ویلفیر کے تحت 103 اقامتی اسکولس برائے طلبہ و طالبات اور لڑکیوں کیلئے 30 اقامتی ڈگری کالجس کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جو تلنگانہ سوشیل ویلفیر ریذیڈینشل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس سوسائٹی کے تحت چلائے جائیں گے۔ تین مراحل میں تقررات کو منظوری دی گئی۔ پہلے مرحلہ میں جاریہ مالیاتی سال 2205 ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کے تقرر کئے جائیں گے جبکہ 2017-18 ء میں 950 اور 198-19 ء میں 1506 تقررات عمل میں آئیں گے۔ حکومت نے جن عہدوں کو 103 اقامتی اسکولس کیلئے منظوری دی ہے، ان میں پرنسپلس کے 103 ، جونیئر لکچررس 721 ، پی جی ٹی 721 ، ٹی جی ٹی 927 ، فزیکل ایجوکیشن ٹیچر 103 ، فزیکل ڈائرکٹر 103 ، لیابریرین 103 ، اسٹاف نرس 103 ء کرافٹ اینڈ میوزک ٹیچر 103 ، سینیئر اسسٹنٹ 103 شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ڈگری کالجس کیلئے پرنسپل 30 ، لکچررس 1080 ،لیابریرین 30 ، فزیکل ڈائرکٹر 30 ، سپرٹنڈنٹ 30 ہیلتھ سوپر وائزرس 30 ، سینئر اسسٹنٹ 30 ، لیاب اسسٹنٹ 120 ، کمپیوٹر لیاب اسسٹنٹس 60 ، اسٹور کیپر 30 اور دیگر عہدے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ  نان ٹیچنگ اسٹاف کی 733 جائیدادیں پر پہلے مرحلے میں تقررات کو منظوری دی گئی ہے۔ تقررات کے آغاز سے قبل محکمہ فینانس کی منظوری حاصل کرنی ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT