Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / اقامتی اسکولس کی مہم میں لاپرواہی، پریم کمار معطل

اقامتی اسکولس کی مہم میں لاپرواہی، پریم کمار معطل

حیدرآباد۔ 18۔ مئی  ( سیاست نیوز) اقامتی اسکولس کی مہم میں لاپرواہی برتنے پر نظام آباد کے اگزیکیٹیو ڈائرکٹر اقلیتی فینانس کارپوریشن پریم کمار کو معطل کردیا گیا ہے ۔ پریم کمار نظام آباد کے انچارج ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر کی حیثیت سے زائد فرائض انجام دے رہے تھے۔ اقامتی اسکولس کے آغاز کے سلسلہ میں سوسائٹی کے نائب صدر نشین اے کے خاں کے حالیہ دورہ نظام آباد کے موقع پر جلسہ میں گڑبڑ اور اجلاس کے کامیاب انعقاد میں ناکامی کے سلسلہ میں پریم کمار کو فوری معطل کردیا گیا ۔ مینجنگ ڈائرکٹر اقلیتی فینانس کارپوریشن شیفع اللہ نے معطلی کے احکامات جاری کئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ نظام آباد سے داخلوں کیلئے سب سے کم درخواستیں داخل کی گئیں اور سلسلہ میں پریم کمار کو چارج میمو جاری کیا گیا تھا ۔ اس کے باوجود درخواستوں کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوا۔ وہ مقامی افراد اور تنظیموں کا تعاون حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ اے کے خاں کے حالیہ دورہ کے موقع پر تقریب میں مختلف سیاسی گروپس آپس میں الجھ گئے اور اے کے خاں اجلاس سے چلے گئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT