Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / اقامتی اسکولس کے اساتذہ و اسٹاف کی تنخواہوں میں اضافہ

اقامتی اسکولس کے اساتذہ و اسٹاف کی تنخواہوں میں اضافہ

حیدرآباد ۔ 6 ۔ جولائی (سیاست نیوز) حکومت نے تلنگانہ ریسیڈنشیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس سوسائٹی کے تحت موجود اقامتی اسکولس کے اساتذہ اور اسٹاف کی تنخواہوں میں اضافہ کا فیصلہ کیا ہے۔ اقامتی اسکولوں میں کنٹراکٹ اور آؤٹ سورسنگ کی بنیاد پر خدمات انجام دینے والے ملازمین کی تنخواہوں میں بڑے پیمانہ پر اضافہ کرتے ہوئے اسپیشل سکریٹری راجیو آر اچاریہ نے احکامات جاری کئے ۔ جاریہ تعلیمی سال سے اضافی تنخواہوں پر عمل آوری کی جائے گی۔ جونیئر لکچرر کی تنخواہ کو 18 ہزار سے بڑھاکر 27 ہزار کردیا گیا ہے۔ پوسٹ گریجویٹ ٹیچرس (PGT) کو 16100 سے بڑھاکر 24150 کردیا گیا۔ ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچر (TGT) کی تنخواہ کو 14800 سے 22200 ، اسٹاف نرس کی تنخواہ کو 12900 سے بڑھاکر 19350 اور فزیکل ایجوکیشن ٹیچر کی تنخواہ کو 10900 سے بڑھاکر 16350 روپئے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ سکریٹری سوسائٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اضافی تنخواہوں پر عمل آوری کے اقدامات کریں۔

اسمبلی میں تلگو دیشم لیجسلیچر پارٹی کا دفتر تبدیل
حیدرآباد ۔ 6 ۔ جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں موجود تلگو دیشم لیجسلیچر پارٹی کے دفتر کو اقلیتی بہبود اور بہبودی خواتین و اطفال سے متعلق اسمبلی کی کمیٹیوں کو الاٹ کیا گیا ہے۔ یہ دفاتر طویل عرصہ سے تلگودیشم پارٹی کے تحت تھے لیکن ان کے ارکان کی تعداد گھٹ کر صرف تین رہ گئی ہے۔ لہذا اسپیکر مدھوسدن چاری نے تلگو دیشم پارٹی کو دوسرا روم الاٹ کرتے ہوئے ان کے دفاتر اقلیتی بہبود اور بہبود خواتین کی اسمبلی کمیٹیوں کو الاٹ کئے ہیں۔ اسپیکر کے اس فیصلہ پر تلگو دیشم نے سخت اعتراض کیا اور جانبداری کا الزام عائد کیا۔

TOPPOPULARRECENT