Sunday , March 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اقامتی اسکولس کے طلبہ کو مفت طبی سہولت

اقامتی اسکولس کے طلبہ کو مفت طبی سہولت

خدمات فراہم کرنے کارپوریٹ دواخانوں کی رضامندی
نظام آباد:15؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)شہر نظام آباد میں سرکاری ہاسٹلس میں زیر تعلیم طلبہ کو مفت طبی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے خانگی کارپوریٹ ہاسپٹل کی جانب سے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے طلبہ کو طبی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کی۔ شہر نظام آباد سے تعلق رکھنے والے کارپوریٹ ہاسپٹل ، سماجی تحفظ پروگرام کے تحت خدمات کو انجام دیں گے ۔ میاکس کیر ہاسپٹل نیہاریکا ہاسپٹل، امروتا ہاسپٹل ، ہوپ ہاسپٹل ، ایس ایس کے سوپر ہاسپٹل ، تروملا ہاسپٹل کی جانب سے ایک ایک ہاسٹل کو ذمہ داری تفویض کی گئی ۔ چندر شیکھر کالونی میں واقع سوشل ویلفیر ہاسٹل گرلزہاسٹل ( اے ) کو میاکس کیر اور نیہاریکا ہاسپٹل کو ذمہ داری تفویض کی گئی ۔ سبھاش نگر میں واقع بی سی کالج گرلز ہاسٹل ( اے ) کو امروتا ہاسپٹل ، دبہ میں واقع بی سی گرلز ہاسٹل ( بی ) کو ہوپ ہاسپٹل ، سبھاش نگر میں واقع سوشل ویلفیر کالج گرلز ہاسٹل ( بی اینڈ سی ) کو ایس ایس کے سوپر اسپشالیٹی ہاسپٹل ، گرج راج کالج ، ایس ٹی کالج ، گرلز ہاسٹل کو ترومیلا ہاسٹل تفویض کیا گیا ۔ ان ہاسٹلوں میں زیر تعلیم طلبہ کو مفت میں تشخیص کیلئے شناختی کارڈ فرام کیا جائیگا لہذا طلبہ اپنے شناختی کارڈ بتاکر مفت میں علاج حاصل کرنے کی ڈی ایم اینڈ ایچ او ڈاکٹر وینکٹ نے بتایا ۔ اس خصوص میں متعلقہ ڈاکٹرس اور ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتارانا سے ملاقات کی جس پر ضلع کلکٹر نے اقلیتی اقامتی مدارس میں زیر تعلیم طلبہ کو بھی یہ سہولت فراہم کرنے کیلئے خواہش کی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر سدانند، ڈاکٹر جئے پرکاش، ڈاکٹر گوپی ، ڈاکٹر سوری ، ڈاکٹر پرومیشور کے علاوہ ڈی ایم اینڈ ایچ او وینکٹ، بی سی ویلفیر آفیسر ویملا دیوی کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔
آروگیہ شری کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سرینواس راچرلہ نے جائزہ لے لیا
نظام آباد:15؍ مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)آروگیہ شری کوارڈنیٹر کی حیثیت سے ڈاکٹر سرینواس راچرلہ کا تقرر کئے جانے پر انہوں نے آج اپنا جائزہ حاصل کیا کھمم ضلع میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر سرینواس راچرلہ کو حکومت نے آروگیہ شری کوارڈنیٹر کی حیثیت سے نظام آباد تقرر کرنے پر انہوں نے یہاں پہنچ کر جائزہ حاصل کیا اور ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتارانا سے ملاقات کی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT