Tuesday , March 28 2017
Home / شہر کی خبریں / اقامتی اسکولوں میں تقررات کیلئے شرائط میں نرمی

اقامتی اسکولوں میں تقررات کیلئے شرائط میں نرمی

SRI K.CHANDRASHEKAR RAO

ڈگری میں فرسٹ کلاس کامیابی اور 3 سالہ تدریسی تجربہ کا لزوم برخاست
حیدرآباد۔ 9 فروری (سیاست نیوز) اپوزیشن جماعتوں اور طلبہ تنظیموں کے احتجاج کے بعد چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے ریسیڈنشیل اسکولس ٹیچرس کے تقررات کیلئے ڈگری میں فرسٹ کلاس کامیابی اور تین سالہ ٹیچنگ تجربہ کی جو شرط عائد کی گئی تھی، اس سے دستبرداری اختیار کرتے ہوئے 50% مارکس حاصل کرنے والے طلبہ کو امتحانات میں شرکت کرنے کی اجازت دی ہے۔ واضح رہے کہ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے 7,306 ریسیڈنشیل اسکولس کے تدریسی و غیرتدریسی عملے کے تقررات کیلئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے انہیں امیدواروں کو تقررات کیلئے اہل قرار دیا تھا جنہوں نے ڈگری امتحان میں اول درجہ میں کامیابی حاصل کی ہے اور ساتھ ہی انہیں تین سالہ تدریسی تجربہ کو لازمی قرار دیا تھا جس کی تمام اپوزیشن جماعتوں اور طلبہ تنظیموں نے مخالفت کی تھی۔ تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سربراہ پروفیسر جئے شنکر نے تقررات کیلئے عائد کئے گئے ان شرائط پر تشویش کا اظہار کیا۔ اپوزیشن اور طلبہ تنظیموں کے احتجاج کا جائزہ لینے کے بعد چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر نے فرسٹ ڈیویژن میں کامیابی اور تین سالہ ٹیچنگ تجربہ کی شرائط سے فوری دستبرداری اختیار کرتے ہوئے طلبہ اور نوجوانوں کو بہت بڑی راحت فراہم کی ہے۔ امتحانات میں شرکت کیلئے 60% مارکس کی شرط سے دستبرداری اختیار کرتے ہوئے 50% مارکس حاصل کرنے والے طلبہ کو تقررات کیلئے اہل قرار دیا ہے۔ ساتھ ہی 3 سالہ ٹیچنگ کے تجربہ کی شرط سے بھی دستبرداری اختیار کرلی گئی ہے۔ ڈگری، بی ایڈ اورٹیٹ پاس کرنے والے تمام طلبہ کو امتحانات میں شریک ہونے کی اجازت دی ہے۔ چیف منسٹر نے تلگو کے علاوہ دوسری مادری زبانوں میں بھی امتحان تحریر کرنے کی اجازت دینے کے مطالبات کا جائزہ لیا ہے۔ این سی ٹی آئی کے جاری کردہ رہنمایانہ خطوط اور عدلیہ کے فیصلوں پر سنجیدگی سے غور کیا گیا۔ جن میڈیم کے طلبہ کیلئے اساتذہ کے تقررات کئے جارہے ہیں۔ امتحانات بھی اسی زبان میں منعقد کرنے کا سپریم کورٹ نے احکامات جاری کئے ہیں۔ تلگو کے علاوہ دوسری زبانوں میں امتحانات تحریر کرنے کی گنجائش نہیں ہے، لہذا تمام امیدواروں سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ انگریزی میں ہی امتحانات تحریر کریں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT