Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / اقامتی اسکول سوسائٹیوں میں ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف تقررات تاریخ میں تبدیلی

اقامتی اسکول سوسائٹیوں میں ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف تقررات تاریخ میں تبدیلی

سکریٹری تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن سے نئی تواریخ کا اعلان
حیدرآباد۔/12اگسٹ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے مختلف اقامتی اسکول سوسائٹیوں میں ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کے تقررات کی تاریخوں میں تبدیلی کی گئی ہے۔ سکریٹری پبلک سرویس کمیشن شریمتی کے وانی پرساد نے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان کیا۔ پی ای ٹی، آرٹ، کرافٹ، میوزک ٹیچرس، لائبریرین، اسٹاف نرس کے علاوہ ڈگری کالجس میں ڈی ایل، پی ڈی اور لائبریرین، جونیر کالجس میں جونیر لکچررس، پرنسپال، پی ڈی اور لائبریرین کے علاوہ اسکولس کے پرنسپالس و فزیکل سائینس و سوشیل سائینس کے ٹی جی ٹی اساتذہ کے تقررات کی نئی تاریخوں کا اعلان کیا گیا۔ پبلک سرویس کمیشن کے مطابق آرٹ اینڈ کرافٹ ٹیچرس کے امتحانات 31 اگسٹ کو ہوں گے جبکہ میوزک ٹیچر کے امتحانات یکم ستمبر کو مقرر کئے گئے ہیں۔ لائبریرین ( اسکول ) کے امتحانات 17 ستمبر، اسٹاف نرس اور پی ای ٹی کے 17 ستمبر کو امتحانات ہوں گے۔ ڈگری کالج لکچررس، فزیکل ڈائرکٹر اِن ڈگری کالجس، لائبریرین اِن ڈگری کالجس، پرنسپال جونیر کالجس، فزیکل ڈائرکٹر جونیر کالجس، جونیر لکچررس، لائبریرین اور اسکولس کے پرنسپال کی جائیدداوں کیلئے یکم ستمبر کو امتحان ہوگا۔ فزیکل سائینس اور سوشیل سائینس ٹیچرس کے امتحانات 29اگسٹ اور سائینس ٹیچرس کے 30 اگسٹ کو ہوں گے۔ ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے تاریخوں کا اعلان کیا گیا جسے پبلک سرویس کمیشن کی ویب سائیٹ پر دیکھا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT