Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اقامتی اسکول میناریٹی برائے طلبہ نلگنڈہ میں داخلے

اقامتی اسکول میناریٹی برائے طلبہ نلگنڈہ میں داخلے

نلگنڈہ ۔ 22ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پرنسپل محمد بشیر الدین اقامتی اسکول انگلش میڈیم برائے طلبہ نے اپنے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ مستقر نلگنڈہ پر انگلش میڈیم اقامتی اسکول برائے طلبہ 1998ء سے اپنی خدمت انجام دے رہا ہے ۔ تعلیمی سال 2016-17ء  کیلئے پنجم تا ہشتم میں چند مخلوعہ نشستوں کیلئے راست درخواستیں مطلوب ہیں ۔ اس اسکول کو مکمل ڈیجیٹل کلاسیس کے ذریعہ قابل اساتذہ کی زیرنگرانی شب و روز تعلیم و تربیت دی جاتی ہے ۔ عربی کیلئے بھی تعلیم کا انتظام رہتا ہے ۔ اس کے علاوہ مفت قیام و طعام کی سہولتیں ہیں ۔ لہذا تمام اولیاء طلبہ و سرپرست تمام اہلیان شہر دیگر تنظیموں سے گذارش ہیکہ داخلے کیلئے رہبری کریں اور حکومت کی دی گئی سہولت سے استفادہ کریں ۔ مزیدمعلومات کیلئے فون 9989924972 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT