Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / اقامتی تعلیمی اداروں کے اسٹاف کی تنخواہوں میں اضافہ

اقامتی تعلیمی اداروں کے اسٹاف کی تنخواہوں میں اضافہ

حیدرآباد۔/6جولائی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے ریاست میں چلائے جانے والے ریذیڈنشیل تعلیمی اداروں میں خدمات انجام دینے والے اسٹاف کی تنخواہوں میں اضافہ کرتے ہوئے حکومت نے آج احکامات جاری کئے جبکہ کنٹراکٹ و آؤٹ سورسنگ اسٹاف کی تنخواہیں بھی بڑے پیمانے پر اضافہ ہوںگی۔ اقامتی جونیر کالجوں میں خدمات انجام دینے والے جونیر لکچررس کی موجودہ تنخواہ 18ہزار روپئے سے بڑھا کر 27ہزار روپئے کرنے، پوسٹ گریجویٹ ٹیچر کی موجودہ تنخواہ 16100 سے بڑھاکر 24,150 روپئے ٹی جی ٹی کی موجودہ تنخواہ 14,800 روپئے سے بڑھا کر 22,200 روپئے کرنے، اسٹاف نرسیس کی موجودہ تنخواہ 12,900 سے بڑھاکر 19,300 روپئے کرنے جی ای ٹیز کی موجودہ تنخواہ 10,900 روپئے سے بڑھا کر 16,350 روپئے کرتے ہوئے اب باقاعدہ طور پر احکامات جاری کئے گئے۔
باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ اقامتی اسکولوں میں خدمات انجام دینے والے کنٹراکٹ آؤٹ سورسنگ اسٹاف کی تنخواہوں میں بھی کافی حد تک اضافہ ہوگا۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ تنخواہوں میں اضافہ سے متعلق احکامات پر اقامتی تعلیمی اداروں میں خدمات انجام دینے والے تمام اسٹاف ارکان نے اپنی خوشی کا اظہار کیا اور حکومت تلنگانہ سے اظہار تشکر کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT