Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اقامتی جونیئر کالج ناگارم میں معیاری تعلیم

اقامتی جونیئر کالج ناگارم میں معیاری تعلیم

نظام آباد ۔ 8مارچ ( ذریعہ فیاکس ) محمد خواجہ معین الدین پرنسپل کے بموجب اقامتی جونیئر کالج ناگارم نظام آباد کا قیام اقلیتیطلبہ کیلئے 1997ء میں عمل میں آیا ۔ معیاری تعلیم اس کالج کا بنیادی اور اولین مقصد ہے ۔ریاستی حکومت کی جانب سے بھاری مصارف کیساتھ اس کالج کو چلایا جاتا ہے ۔ دیہاتوں کے مقیم اقلیتی طلبہ جو ذہین تو ہوتیہیں لیکن اپنی معاشی پسماندگی کی وجہ سے معیاری کالج میں داخلہ لینے کا تحمل نہیں رکھتے ۔ ایسے ذہین طلبہ کیلئے معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانے کی غرض سے اقامتی اداروں کا قیام عمل میں لایا جاتا ہے ۔2015-16ء میں انگلش میڈیم کا تیسرا بیاچ فارخ ہونے جارہا ہے ۔ کالج ہذا میں تمام بنیادی سہولیات فراہم ہیں ۔ طلبہ اور اولیائے طلبہ میں شروع اور آگہی کے فقدان کے باعث TSRJC CET سے لاعلم ہیں ۔ کالج ہذا میں نظام آباد کیعلاوہ عادل آباد ‘ کریم نگر ‘ ورنگل اور کھمم کے اقلیتی طلبہ بھی داخلے کے اہل ہیں ۔ اقامتی جونیئر کالج میں داخلہ 2016-17ء کیلئے ایس ایس سی 2016 میں کامیاب ہونا ضروری ہے ۔TSRJC CET 2016 جو ماہ مئی میں منعقد شدنی ہے ‘CET میں کامیاب ہونا بھی ضروری ہے ۔ TSRJC CET 2016 کے اعلامیہ عنقریب جاری ہونے والا ہے ۔ سیٹ کیلئے درخواست فارم آن لائن کرنا ہوگا ۔ دیگر تفصیلات کیلئے پانچ صفحات پر مشتمل معلومات ویب سائٹ www.dsrjdc.cgg.gov.inپر دستیاب رہے گا ۔ انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کو دوران تعلیم ایمسیٹ کی قلیل مدتی اور طویل مدتی کوچنگ بھی مہیا رہے گی ۔ پرنسپل محمد خواجہ معین الدین نے طلباء ‘ اوئیائے طلبہ ‘سرپرستوں اور محبان اردو ‘ سماجی کارکنوں اور تنظیموں سے گذارش کی ہے کہ وہ اقلیتیطلبہ کے داخلوں کے ضمن میں حتی المقدور سعی کریںاور ممنونیت کا موقع فراہم کریں ۔ مزید معلومات کیلئے 7032903941 اور 9849419469 پر ربط پیدا کریں ۔

TOPPOPULARRECENT