Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / اقامتی جونیر کالجوں میں داخلوں کے لئے ٹی ایس آرجے سی ۔سیٹ

اقامتی جونیر کالجوں میں داخلوں کے لئے ٹی ایس آرجے سی ۔سیٹ

حیدرآباد۔24مارچ(یواین آئی ) تلنگانہ کے گروکل جونیر کالجس میں تعلیمی سال 2017-18میں انٹرمیڈیٹ سال اول میں داخلوں کے لئے 10مئی کو منعقد ہونے والے ٹی ایس آرجے سی ۔سیٹ 2017 امتحان کے لئے ریاست کے 10ویں جماعت کا امتحان تحریر کرنے والے طلبہ بھی آن لائن درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ جنرل جونیر کالجس میں (انگلش میڈیم ۔ ایم پی سی ‘بی پی سی اور ایم ای سی گروپس ) ہیں۔ لڑکوں کے لئے تلنگانہ گروکل جونیر کالج سرویل ‘ ضلع نلگنڈہ لڑکیوں کے لئے تلنگانہ گروکل جونیر کالج حسن پرتی ‘ضلع ورنگل میں داخلے دیئے جائیں گے ۔ مائناریٹی جونیر کالجس (اردو وانگلش میڈیم ۔ ایم پی سی ‘بی پی سی ‘سی ای سی گروپس ) کے لئے تلنگانہ گروکل جونیر کالج ایل بی نگر حیدرآباد ‘ تلنگانہ گروکل جونیر کالج ناگارم نظام آباد ضلع شامل ہیں۔ ان دونوں کالجس میں صرف لڑکوں کو داخلے جائیں گے ۔ ٹی ایس آر جے سی سیٹ کے لئے ویب سائٹhttp://tsrjdc.cgg.gov.inکے ذریعہ آن لائن درخواستیں 23مارچ سے 18اپریل تک داخل کی جاسکتی ہیں۔ امتحان 10مئی کو 10بجے دن تا12:30بجے دوپہر ہوگا۔ امتحانی فیس 150روپئے ہوگی۔ طلبہ کا انتخاب میرٹ اور ریزرویشن کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ تفصیلات http://tsrjdc.cgg.gov.inسے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT