Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / اقامتی مدارس اسکیم ، آج علماء و مشائخین کا اجلاس

اقامتی مدارس اسکیم ، آج علماء و مشائخین کا اجلاس

حیدرآباد۔/17مارچ، ( سیاست نیوز) ڈائرکٹر جنرل اینٹی کرپشن بیورو عبدالقیوم خاں نے تلنگانہ میں اقلیتوں کیلئے قائم کئے جانے والے 70 اقامتی مدارس اسکیم کو کامیاب کرنے کیلئے جمعہ کو سہ پہر 3بجے اردو مسکن خلوت میں علماء و مشائخین اور معززین کا اجلاس طلب کیا ہے۔ اس اجلاس میں اقامتی مدارس کے آغاز کیلئے نہ صرف تجاویز حاصل کی جائیں گی بلکہ ان اسکولوں میں داخلے کو یقینی بنانے کیلئے علماء و مشائخین اور معززین سے تعاون کی اپیل کی جائے گی۔ جاریہ سال جون سے 70 اقامتی مدارس کے آغاز کا منصوبہ ہے جس میں 35اسکول لڑکیوں کیلئے ہیں۔ ان اسکولوں میں پانچویں تا ساتویں جماعت تک ابتدائی تعلیم کا انتظام رہے گا اور ایس سی اقامتی اسکولس کی طرز پر تمام بہتر بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ طلبہ کیلئے طعام اور قیام کے مفت انتظامات کے علاوہ میڈیکل کی سہولت بھی حاصل رہیگی۔ ہر اسکول میں 240 طلبہ کے داخلہ کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے جو کسی چیالنج سے کم نہیں۔ طلبہ کی آمد کو یقینی بنانے کیلئے عبدالقیوم خاں نے یہ اجلاس طلب کیا ہے۔ اسکولوں سے متعلق سوسائٹی کے صدرنشین ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری ہیں جبکہ نائب صدرنشین عبدالقیوم خاں کو مقرر کیا گیا ہے۔   (سلسلہ صفحہ 8 پر)

TOPPOPULARRECENT