Thursday , June 29 2017
Home / شہر کی خبریں / اقامتی مدارس میں اساتذہ کے تقررات کے لیے کوچنگ

اقامتی مدارس میں اساتذہ کے تقررات کے لیے کوچنگ

حیدرآباد ۔ 21 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر سی ای ڈی ایم کے بموجب مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات ، زیر سرپرستی محکمہ اقلیتی بہبود ، حکومت تلنگانہ کے زیر اہتمام اقامتی مدارس کے لیے اساتذہ کے تقررات کے ضمن میں منعقد شدنی اسکریننگ ٹسٹ میں شرکت کے خواہش مند اقلیتی طبقات کے ایسے امیدوار جو تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن (TSPSC) کے ویب سائٹ tspsc.gov.in پر درخواست داخل کرچکے ہوں ان کے لیے درج ذیل مقامات پر یکم مئی سے دوسرے مرحلے کی مختصر مدتی کوچنگ کا آغاز ہوگا ۔ اردو بھون ، این ٹی آر چوک ، عادل آباد ۔ نظام کالج کیمپس گن فاونڈری حیدرآباد ۔ ویژن کالج خلوت حیدرآباد ۔ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ( اردو میڈیم ) مکرم پورہ کریم نگر ۔ گورنمنٹ ڈائٹ میٹو گوڑہ محبوب نگر ۔ بہادر خاں کمیونٹی ہال مانیم چلکہ نلگنڈہ ۔ گورنمنٹ جونیر کالج بائز قلعہ روڈ نظام آباد ۔ گورنمنٹ ویمن ڈگری کالج سنگاریڈی ۔ اسلامیہ کالج آف ایجوکیشن سدی پیٹ اور اسلامیہ آرٹس اینڈ سائنس کالج روبرو ایم جی ایم ہاسپٹل ورنگل شامل ہیں ۔ تمام اہل امیدواروں سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ ان مراکز پر کوچنگ کے لیے آن لائن درخواست کی نقل اور دو فوٹوز کے ساتھ رجوع ہوں ۔ نیز ایسے امیدوار جو فروری / مارچ میں کوچنگ لے چکے ہیں وہ بھی اپنے آن لائن درخواست کی نقل جمع کروائیں یا [email protected] پر میل کریں ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT