Saturday , March 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اقامتی گرلز ہاسٹل کا ورم پیٹ کا معائنہ

اقامتی گرلز ہاسٹل کا ورم پیٹ کا معائنہ

جڑچرلہ۔/19مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر محبوب نگر مسٹر رونالڈ روز نے آج اقامتی گرلز ہاسٹل کاورم پیٹ کا اچانک دورہ کرتے ہوئے اس اقامتی گرلز ہاسٹل کا مکمل طور پر جائزہ لیتے ہوئے ہاسٹل میں صاف صفائی کے انتظامات کا خصوصی جائزہ لیا۔ واضح رہے کہ وزیر صحت ڈاکٹر سی لکشما ریڈی کی خصوصی دلچسپی سے اس سال جڑچرلہ میں اقامتی گرلز ہاسٹل کی منظوری عمل میں آئی۔ اس موقع پر ضلع محبوب نگر آر ڈی او لکشمی نارائنہ، انچارج اقلیتی اے ڈی سرینواس، ڈپٹی تحصیلدار، عرفان، شاہد، یادیا، سری کانت، ایم اے رشید پرنسپال اقلیتی ہاسٹل جڑچرلہ و دیگر موجود تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT