Thursday , June 29 2017
Home / Top Stories / اقتدار ملنے پر بیف کی برآمدات پر امتناع: امیت شاہ

اقتدار ملنے پر بیف کی برآمدات پر امتناع: امیت شاہ

مودی حکومت ملک بھر میں پابندی عائد کرے ،اکھلیش کا چیالنج
لکھنؤ ۔ /19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) صدر بی جے پی امیت شاہ نے اترپردیش میں اقتدار ملنے پر ریاست بھر میں واقع تمام مسالخ کو بند کرنے کا اعلان کیا ۔ دوسری طرف چیف منسٹر اکھلیش یادو نے مرکز میں مودی حکومت کو چیالنج کیا کہ وہ گوشت کی برآمدات پر امتناع عائد کریں ۔ ملک کی تیزی سے فروغ پارہی گوشت کی صنعت پھر ایک بار انتخابی موضوع بن چکی ہے ۔ صدر بی جے پی امیت شاہ نے کہا تھا کہ اگر ریاست میں بی جے پی کو اقتدار حاصل ہوجائے تو بیف پر امتناع عائد کردیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ اترپردیش بیف کی پیداوار میں سرفہرست ہے ۔ اس کے جواب میں اکھلیش یادو نے مودی حکومت کو مرکز میں گوشت کی برآمد پر امتناع عائد کرنے کا چیالنج کیا ۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وزیراعظم اور بی جے پی صدر کو چاہئیے کہ وہ دہلی واپس جائیں اور گوشت کی برآمدات پر امتناع عائد کریں ۔ اس کے علاوہ مسالخ کو دی جانے والی سہولتیں اور سبسیڈی بھی ختم کردیں ۔ 2014 ء کی انتخابی مہم میں نریندر مودی نے اس وقت کی کانگریس زیرقیادت یو پی اے حکومت کو گوشت کی برآمدات کے مسئلہ پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ امیت شاہ کو چمڑے کے استعمال پر امتناع عائد کرتے ہوئے لکڑی کی چپل پہننا چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ گوشت کی برآمدات کی تجارت سماج وادی پارٹی نے شروع نہیں کی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT