Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / اقدام خودسوزی کرنے والی خاتون کی موت

اقدام خودسوزی کرنے والی خاتون کی موت

حیدرآباد /16 نومبر ( سیاست نیوز ) خاتون نے سسرالی رشتہ دار کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ صنعت نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا پولیس ذرائع کے مطابق 35 سالہ جیوتی جو پریم نگر ایرہ گڈہ علاقہ کے ساکن ملیش کی بیوی تھی ۔ شوہر کی موت کے بعد یہ خاتون گذر بسر کیلئے ہوٹل میں ملازمہ کا کام کر رہی تھی ۔ تاہم اس دوران اس کے سسرالی رشتہ داروں نے اسے ہراساں و پریشان کرنا شروع کردیا اور اس مجبور خاتون کو کافی تنگ کر رہے تھے ۔ جس سے دلبرداشتہ خاتون نے کل اپنے جسم پر کیروسین ڈالکر آگ لگالی ۔ جس کی علاج کے دوران آج موت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT