Wednesday , August 23 2017
Home / جرائم و حادثات / اقدام خودسوزی کرنے والی خاتون کی موت

اقدام خودسوزی کرنے والی خاتون کی موت

حیدرآباد /9 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) میاں پور کے علاقہ میں ایک خاتون نے شوہر کی ہراسانیوں سے تنگ آکر خودسوزی کرلی ۔ میاں پور پولیس کے مطابق 25 سالہ سداماں جو نیوبٹس کالونی میاںپور کے ساکن سادایا کی بیوی تھی ۔ سادایا پیشہ سے لیبر بتایا گیا ہے ۔ یہ روز نشہ کی حالت میں مکان پہونچتا اور اپنی بیوی سے جھگڑا کرتے ہوئے اسے مارپیٹ کا نشانہ بنانا ۔ اس شخص کی عادت بن گئی تھی اور روزانہ کے جھڑوں سے سداماں پریشان و دلبرداشتہ ہوگئی تھی جس نے انہتائی اقدام کرتے ہوئے 6ڈسمبر کے دن اپنے جسم پر کیروسن ڈال کر آگ لگالی جو علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT