Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / اقدام خودسوزی کرنے والی خاتون کی موت

اقدام خودسوزی کرنے والی خاتون کی موت

حیدرآباد /28 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) گھریلو مسائل اور جھگڑوں سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ یہ واقعہ گاندھی نگر پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 25 سالہ شلپا نے خودسوزی کرلی، شلپا بھوئی گوڑہ علاقہ کے ساکن دسرتھ کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون گذشتہ روز اپنے مائیکے آئی تھی 24 ڈسمبر شلپا کا مائیکے میں جھگڑا ہوگیا ۔ معمولی بات پر کام کاج کے مسئلہ پر بحث و تکرار سے خاتون دلبرداشتہ ہوگئی اور اس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے اپنے جسم پر کیروسن ڈالکر آگ لگالی جس کی علاج کے دوران کل رات موت ہوگئی ۔

TOPPOPULARRECENT