Tuesday , August 22 2017
Home / جرائم و حادثات / اقدام خودسوزی کرنے والی خاتون کی موت

اقدام خودسوزی کرنے والی خاتون کی موت

حیدرآباد /24 مارچ ( سیاست نیوز ) بنجارہ ہلز کے علاقہ میں ایک خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق خرابی صحت سے تنگ آکر خاتون نے انتہائی اقدام کیا ۔ پولیس بنجارہ ہلز ذرائع کے مطابق 40 سالہ عظمت بیگم جو حکیم پیٹ علاقہ کے ساکن محمد قادر کی بیوی تھی ۔ گذشتہ دیڑھ سال سے اس خاتون کو بی پی کا مرض لاحق ہوگیا تھا اور اس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے 17 مارچ کو خودسوزی کرلی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT