Saturday , October 21 2017
Home / جرائم و حادثات / اقدام خودسوزی کرنے والی خاتون کی موت

اقدام خودسوزی کرنے والی خاتون کی موت

حیدرآباد /8 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) مزید جہیز کیلئے ہراسانی اور شوہر کے ظلم کا شکار خاتون علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ پنجہ گٹہ پولیس کے مطابق اس خاتون 32 سالہ لاونیا کو گذشتہ چند عرصہ قبل اس کے شوہر نے زندہ جلا دیا تھا جو شدید جھلسی ہوئی حالت میں زیر علاج تھی ۔ اس خاتون نے پولیس کے مطابق شوہر کو مورد الزام ٹہرایا اور مجسٹریٹ کو بھی بیان دیا کہ اس کے شوہر نے زائد جہیز کے مطالبہ کو پورا نہ کرنے پر اسے زندہ جلادیا ۔ پولیس پنجہ گٹہ مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT