Tuesday , August 22 2017
Home / جرائم و حادثات / اقدام خودسوزی کرنے والے شخص کی موت

اقدام خودسوزی کرنے والے شخص کی موت

حیدرآباد /16 جنوری ( سیاست نیوز ) میاں بیوی کے درمیان معمولی بحث و تکرار شوہر کی موت کا سبب بن گیا ۔ یہ واقعہ پرانے شہر کے علاقہ امان نگر میں پیش آیا ۔ رین بازار پولیس کے مطابق 22 سالہ محمد چاند جو پیشہ سے پینٹر امان نگر کا ساکن تھا ۔ اس کی شادی 5 سال قبل ہاجرہ فاطمہ نامی لڑکی سے ہوئی تھی اور ان کی کوئی اولاد نہیں تھی ۔ 12 جنوری کو میاں بیوی کے درمیان معمولی بات پر بحث و تکرار ہوئی جس کے بعد محمد چاند نے اپنے جسم کو آگ لگالی ۔ زخمی حالت میں چاند کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ آج فوت ہوگیا ۔ پولیس رین بازارنے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT