Thursday , July 27 2017
Home / جرائم و حادثات / اقدام خودکشی کرنے والی خاتون کی موت

اقدام خودکشی کرنے والی خاتون کی موت

حیدرآباد /7 جون ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ کالاپتھر میں ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ خاتون تنہائی سے پریشان اور ذہنی اذیت کا شکار ہوگئی تھی جس نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 26 سالہ شیرین النساء عرف شیرین جو کالاپتھر علاقہ کے ساکن محمد موسی کی بیٹی تھی ۔ اس خاتون نے گذشتہ روز مبینہ طور پر انتہائی اقدام کیا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سال 2013 میں شیرین کی شادی حفیظ سے ہوئی تھی اور شادی کے 7 ماہ بعد ہی اس خاتون کا طلاق ہوگیا تھا ۔ پولیس سمجھتی ہے کہ اس خاتون نے تنہائی سے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کیا ۔ کالاپتھر پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

 

قرض کے بوجھ سے ایک شخص کی خودکشی
حیدرآباد /7 جون ( سیاست نیوز ) قرض کے بوجھ سے پریشان ایک شخص کی خودکشی کا واقعہ جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 32 سالہ ترملیش جو پیشہ سے کار ڈرائیور تھا ۔ چنتل شاہ پور میں رہتا تھا ۔ اس نے ایک کار فینانس پر حاصل کی تھی اور کچھ عرصہ بعد کار کو فروخت کردیا ۔ جس کے بعد بھی اس کے قرض کا بوجھ کم نہیں ہوا اور اس نے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کرلیا ۔ جیڈی میٹلہ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT