Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / اقدام خودکشی کرنے والے پانچ افراد کی موت

اقدام خودکشی کرنے والے پانچ افراد کی موت

حیدرآباد /7 ستمبر ( سیاست نیوز ) حیدرآباد و ضلع رنگاریڈی کے مختلف علاقوں میں مالی پریشانیوں کے سبب خودکشی کے 4 علحدہ واقعات پیش آئے جہاں 5 افراد نے مالی پریشانیوں اور دن بہ دن بگڑتی معاشی حالت سے تنگ آکر انتہائی اقدام کیا ۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 23 سالہ بابا علی پاشاہ جو العین کالونی شاہین نگر کے ساکن محمد چاند پاشاہ کا بیٹا تھا ۔ پیشہ سے آٹو ڈرائیور بتایا گیا ہے ۔ اس نوجوان نے 3 ستمبر کو اپنے جسم پر کیروسین  ڈالکر آگ لگالی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ جبکہ پہاڑی شریف پولیس حدود میں اسی طرح  کا ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ۔ جس میں 55 سالہ صابر نے خودسوزی کرلی ۔ صابر پیشہ سے تاجر تھا اور شاہین نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس شخص نے 25 اگست کو اپنے جسم پر کیروسین ڈالکر خود کو آگ لگالی اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق صابر شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھا جس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ بنتاورم پولیس کے مطابق 48 سالہ شنکرایا جو پیشہ سے کسان تھا ۔ بنتاورم علاقہ میں رہتا تھا یکم ستمبر کو شدید مالی پریشانیوں کا شکار اس شخص نے خودسوزی کرلی ۔ جس کو فوری علاج کیلئے پاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران شنکرایا فوت ہوگیا ۔ چلکل گوڑہ پولیس کے مطابق 45 سالہ ستیہ نارائنا جو پیشہ سے باورچی تھا حمال بستی چلکل گوڑہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ 6 ستمبر کو ستیہ نارائنا نے اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ بلارم پولیس کے مطابق 32 سالہ وینکٹ جو پیشہ سے ڈرائیور تھا ۔ ہریجن بستی کے پورم علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ اس شخص نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر 4 ستمبر کو نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT