Tuesday , October 24 2017
Home / جرائم و حادثات / اقدام خودکشی کرنے والے کسانوں کی موت

اقدام خودکشی کرنے والے کسانوں کی موت

حیدرآباد /5 نومبر ( سیاست نیوز ) ضلع رنگاریڈی کے علاقہ چنگومول اور سائبرآباد کے علاقہ گھٹکیسر میں دو کسانوں نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے فصلوں میں نقصان اور قرض کے بوجھ سے پریشان مالی تنگی کا شکار ان کسانوں نے یہ انتہائی اقدام کیا ۔ چنگو مول پولیس کے مطابق 50 سالہ کرشنایا جو پیشہ سے کسان ضلع رنگاریڈی کے چنگومول میں رہتا تھا ۔ اس کسان کو قرض کا بوجھ زیادہ ہوگیا تھا ۔ جاریہ سال بارش نہ ہونے کے سبب فصل میں نقصان سے دلبرداشتہ ہوگیا تھا ۔ جس نے کل رات نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا جس کی آج علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق 50 سالہ نارائنا جو پیشہ سے کسان ۔ گھٹکیسر علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس نے خرابی صحت اور مالی پریشانیوں سے تنگ آکر انتہائی اقدام کرلیا ۔ جس کی کل رات علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT