Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / اقدام خود سوزی کرنے والی خاتون کی موت

اقدام خود سوزی کرنے والی خاتون کی موت

حیدرآباد ۔ 19 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) شوہر کی مالی پریشانیوں اور تکلیف سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودکشی کرلی، یہ واقعہ صنعت نگر پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 24 سالہ شازیہ بیگم نے مبینہ طور پر انتہائی اقدام کرلیا ۔ شازیہ پرماوتی نگر  بورا بنڈہ علاقہ کے ساکن محمد مدثر کی بیوی تھی ۔ ان کی شادی ایک سال قبل ہوئی تھی ۔ مدثر پیشہ سے آٹو ڈرائیور بتایا گیا ہے ۔ گزشتہ تین ماہ سے مدثر بے روزگار تھا اور آٹو چلانے کیلئے بھی کوئی اس شخص کو آٹو کرایہ پر نہیں دے رہا تھا جس پر مدثر مالی پریشانی کا شکار اور ذ ہنی تناؤ کے عالم میں تھا۔ اپنے شوہر کی اس تکلیف کو شازیہ بیگم برداشت نہ کرسکی اور اس نے 15 اکتوبر کو اپنے جسم پر کیر وسن ڈال کر آگ لگالی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ اس خصوص میں انسپکٹر صنعت نگر مسٹر سدرشن نے بتایا کہ شازیہ بیگم نے اپنے بیان میں خودسوزی کی وجہ بتائی ۔ یہ خاتون شوہر کی مالی پریشانی سے دلبرداشتہ تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT