Thursday , May 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اقدام قتل کیس میں تین افراد گرفتار

اقدام قتل کیس میں تین افراد گرفتار

یلاریڈی۔/17مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اقدام قتل کیس میں تین افراد کو گرفتار کرکے ریمانڈ کو بھیج دیا گیا۔ یلاریڈی سرکل انسپکٹر مسٹر سدھاکر نے بتایا کہ یلاریڈی پولیس اسٹیشن حدود میں رام پور موضع سے تعلق رکھنے والے شنکر پر گھر کے جھگڑے معاملہ میں 17مئی کو پوشیا، سائیلو ، رام بابو نے مل کر آہنی سلاخوں سے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔ شنکر کی شکایت پر تین ملزمین کو گرفتار کرکے ریمانڈ کیلئے بھیج دیا گیا۔ اس موقع پر سب انسپکٹر مسٹر سریدھر ریڈی موجود تھے۔

حسن آباد میں لو لگنے سے
4افراد ہلاک
حسن آباد۔/17 مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حسن آباد ریونیو ڈیویژن میں جہاں گزشتہ ہفتہ سے شدید دھوپ و گرمی کی تمازت اپنے بام عروج پر ہے۔ گزشتہ دو دنوں سے شدید دھوپ کی تاب نہ لاکر لو لگنے سے ایک طالب علم کے بشمول 4 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ تفصیلات کے بموجب حسن آباد ٹاؤن کستوربا کالونی کا 22 سالہ ماچرلہ سریدھر نامی پالی ٹیکنک کا طالب علم لو لگنے کے باعث آج دوپہر فوت ہوگیا۔ مدور منڈل مستقر پر آج 46سالہ پلایادگیری نامی کسان تیز دھوپ کے دوران زرعی کاموں میں مصروف تھا بار بار پانی پی کر شدید دھوپ لگنے کے باعث برسر موقع فوت ہوگیا۔ حسن آباد ٹاؤن کے گنیش واڑہ میں آج  70 سالہ راجیا نامی شدید لو لگنے کے باعث مقامی خانگی دواخانہ میں دوران علاج فوت ہوگیا۔ موضع انتکاپیٹ میں 22سالہ کرانتی نامی خانگی مدرس شدید دھوپ و لو کا شکارہوکر دوران علاج آج فوت ہوگیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT