Monday , April 24 2017
Home / عرب دنیا / اقطاع عالم کے تمام حجاج کرام کا احترام یقینی بنانے کا عہد

اقطاع عالم کے تمام حجاج کرام کا احترام یقینی بنانے کا عہد

خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان کی صدارت میں سعودی کابینہ کا اجلاس ، حج انتظامات پر غوروخوض
ریاض ۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے حج اور عمرہ سے متعلق اپنے اصولی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حج و عمرہ کی مقدس عبادت کی ادائی کے لیے آنے والے تمام مسلمان ملکوں کے باشندوں کا بلا تفریق احترام یقینی بنایا جائے گا۔گذشتہ روز خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت تمام عازمین حج کی قطع نظر ان کی شہریت کے خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی۔اجلاس کے بعد پریس کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہیکہ حجاج کرام اور متعمرین عظام کی خدمت سعودی حکومت کا مذہبی فریضہ ہے۔ سعودی حکومت اور پوری قوم حجاج ومعتمرین کی خادم ہے۔ حج اور عمرے کی غرض سے سعودی عرب آنیوالے تمام اقوام کے مسلمانوں کا بلا تفریق خیر مقدم کیا جائے گا۔ حکومت تمام ممالک سیآئے حجاج کرام کی خدمت ، سہولت اور ان کے راحت وآرام اور تحفظ کے لیے مادی اور بشری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔اس موقع پر کہا گیا ہے کہ رواں سال حج کے موقع پر ایرانی عازمین حج بھی شرکت کریں گے۔ گذشتہ برس ایران نے معاہدہ طے پانے کے باوجود ایرانی عازمین کو حج کے لیے بھیجنے سے انکار کردیا تھا۔ادھر سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بھی کہا گیا ہے کہ رواں سال موسم حج پر ایرانی حجاج کرام کو شریک کرنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔سعودی حکومت نے واضح کیا ہے کہ حج ایک مقدس روحانی عبادت ہے۔ حج جیسے مقدس فریضے کو سیاسی رنگ دینا یا اسے انتشار اور افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنا کسی صورت میں قبول نہیں کیا جائے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT