Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / اقلیتوں میں اسکیمات سے استفادہ کا شعوربیدار

اقلیتوں میں اسکیمات سے استفادہ کا شعوربیدار

آندھرا بینک کی خدمات کی ستائش، ایٹالہ راجندر، عابد رسول خاں کا خطاب

حیدرآباد ۔ 26 اگست (سیاست نیوز) مرکزی و ریاستی حکومتوں کا منصوبہ ہیکہ بینکوں کے ذریعہ عوام کے مالی مشکلات کو حل کیا جائے جس کیلئے عرصہ دراز سے آندھرا بینک دونوں ریاستوں کی عوام کیلئے کسٹمر سرویس دے رہا ہے تاکہ صارفین کے مسائل سنجیدگی سے حل ہوسکے۔ ان خیالات کا اظہار آج ای راجندر آندھرا بینک مائناریٹیز ویلفیر اسوسی ایشن کی سالانہ جنرل باڈی میٹنگ سے کیاجو ڈیسنٹ فنکشن ہال (مہدی پٹنم) میں منعقد ہوئی جس میں دونوں شہروں اور تلنگانہ کے آندھرا بینک کے عہدیداران و ملازمین نے شرکت کی۔ جناب سریش پٹیل ایم ڈی اینڈ سی ای او آندھرا بینک نے صدارت کی۔ ای راجندر نے صارفین اور ملازمین پر زور دیا کہ وہ بینکس کے معاملات میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون و خوش اسلوبی اخیتار کریں۔ اس لئے حکومتیں مختلف اورینٹیشن پروگرام و پراجکٹس کے ذریعہ ہر سطح پر بینک کے کھاتہ داروں کو جوڑ رہی ہے جبکہ سائنس و ٹیکنالوجی کی بڑھتی ہوئی ترقی کے بناء کمپیوٹرس اور سیل فونس کی مدد سے گاہکوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔ حکومت کے اقلیتوں کے فلاح و بہبود کے پروگرام عمل میں لائے جارہے ہیں۔ اس اسکیمات کو تقویت اور اس کے ذریعہ سے مدد دینے میں بینکس نے بڑا تعاون کیا ہے۔ جناب عابد رسول خان سابق صدرنشین مائناریٹی کمیشن تلنگانہ نے کہا کہ آندھرا بینک کی جانب سے حالیہ دنوں میں مائناریٹیز کیلئے اسپیشل برانچ کا قیام مہدی پٹنم میں عمل میں لایا گیا ہے جس کے نتائج بہتر برآمد ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف کمیٹیوں کی جانب سے یہ بات اس ملک میں سامنے آئی کہ یہاں اقلیتی تعلیم، معاشی، روزگار میں مستحکم نہیں ہے مگر اب ان میں شعور بیدار ہوچکا ہے۔ اگر حکومت انہیں اپنے وعدہ کے مطابق 12 فیصد تحفظات دے گی تو وہ ہر حیثیت سے اس ریاست میں اعلیٰ مقام حاصل کریں گے۔ مسٹر سریش پٹیل ایم ڈی اینڈ چیف ایگزیکیٹیو آفیسر آندھرا بینک نے بینکس ملازمین پر زور دیا کہ وہ مسلم علاقوں تک پہنچیں اور زیادہ سے زیادہ کھاتہ دار بنائیں۔ اس موقع پر مسٹر ایس کے کالراجی اسسٹنٹ ڈائرکٹر کو تہنیت پیش کی گئی جو 31 اگست کو وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہونے والے ہیں۔ مسٹر وی وی بھگوتی، اجیت کمار، کے پربھاکر ریڈی، محمد عبدالرحمن اسسٹنٹ جنرل منیجر کاکناڈا، ودی بھگوتی جنرل منیجر آندھرا بینک، اجیت کمار ایگزیکیٹیو ڈائرکٹر اور دیگر نے مخاطب کیا۔
سید رفیع جانی صدر آندھرا بینک مائناریٹی ویلفیر اسوسی ایشن نے رپورٹ پیش کی۔ سید حسن جنرل سکریٹری نے خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر تہذیبی پروگرام بھی پیش کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT