Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / اقلیتوں کو آٹو رکشا حوالگی آخر کب؟

اقلیتوں کو آٹو رکشا حوالگی آخر کب؟

حیدرآباد 10 مارچ (سیاست نیوز) ریاستی حکومت نے رنگاریڈی ضلع میں اقلیتی نوجوانوں کو آٹھ سو آٹو رکشا جاری کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ شہر میں آٹو یونینوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جی او 14 کے تحت جو ایک ہزار پانچ سو آٹو رکشا جاری کرنا باقی ہے، وہ آٹوز جاری کئے جائیں اور سپٹمبر 2015 ء میں منظورہ آٹو رکشا بھی حوالے کئے جائیں۔ آٹو یونینوں نے الزام لگایا کہ ٹرانسپورٹ اتھاریٹیز آٹوز جاری کرنے میں تغافل سے کام لے رہے ہیں۔ غیر منقسم آندھراپردیش میں حکام نے حیدرآباد اور رنگاریڈی اضلاع میں 20 ہزار آٹو رکشا جاری کرنے کے احکام جاری کئے تھے۔ اقلیتوں کی معاشی حالت بہتر بنانے کی اسکیم کے تحت اقلیتی افراد کے لئے خاص طور پر ایک ہزار آٹو رکشا منظور کئے گئے تاہم ہنوز ان آٹو رکشاؤں کی حوالگی کا عمل شروع نہیں ہوا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT