Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اقلیتوں کو سبسیڈی پر قرض کی فراہمی

اقلیتوں کو سبسیڈی پر قرض کی فراہمی

کریم نگر /16 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ای ڈی میناریٹیز تلنگانہ اسٹیٹ مایناریٹیز مالیاتی کارپوریشن کریم نگر کے مطابق تلنگانہ میناریٹیز کرسچین میناریٹیز اقلیتی طبقات مالیاتی کارپوریشن کریم نگر 2015-16 کو خود روزگار اسکیم کے تحت سبسیڈی بینک قرضہ جات کے حصول کیلئے آن لائین کے ذریعہ درخواست دینے کی آخری تاریخ 29 فروری تک تاریخ میں توسیع کی گئی ۔ آن لائین ویب سائیٹ tsobmms.cgs.gov کے ذریعہ آن لائین کرسکتے ہیں ۔ اس کے بعد آن لائین کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی ۔ آن لائین کے درخواست فارم و متعلقہ اسنادات منسلک کرکے بتاریخ 2 مارچ تک ضلع کے متعلقہ میونسپال کارپوریشن نگر پنچایت و ایم پی ڈی او دفتر میں داخل کریں ۔ بعد ازاں متعلقہ میونسپال کارپوریشن نگر پنچایت و ایم پی ڈی اور دفتروں میں ہونے والے گرما سبھاؤں کو مستحقین انتخاب کیلئے شرکت کرنے والوں کو ہی اہلیت کے مطابق بینک لون منظوری کے جائیں گے ۔ مزید تفصیلات کیلئے متعلقہ میونسپال کارپوریشنس ، نگر پنچایت و ایم پی ڈی او دفتر یا 0878-2233150 پر ربط کریں ۔

TOPPOPULARRECENT