Sunday , September 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اقلیتوں کو قرضہ جات کیلئے 15 یونٹس کی منظوری

اقلیتوں کو قرضہ جات کیلئے 15 یونٹس کی منظوری

مکتھل۔ 11 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مکتھل منڈل پریشد ڈیولپمنٹ آفیسر مسٹر جے شنکر پرساد کے صحافتی ذرائع کے بموجب تلنگانہ حکومت کی جانب سے اقلیتی بے روزگار نوجوانوں کو روزگار سے مربوط کرنے کیلئے رعایتی قرضہ جات فراہم کئے جارہے ہیں ۔ ایسے تمام اقلیتی بے روزگار نوجوان جو سبسیڈی پر قرض حاصل کرنا چاہتے ہوں وہ 15 فبروری تک آن لائن اپنی درخواست داخل کریں ۔ منڈل پریشد کے صحافتی ذرائع کے مطابق مکتھل منڈل کیلئے 15 یونٹس قرض کی منظوری عمل میں آئی ہے ۔ ایم پی ڈی او مکتھل نے تمام درخواست گذاروں سے اپیل کی کہ وہ آن لائن درخواست ادخال کے بعد اس کے تین سٹ منڈل پریشد آفس میں جمع کراویں ۔

TOPPOPULARRECENT