Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / اقلیتوں کو قرض اسکیم ، ایک لاکھ روپئے کی درخواستوں کو فوری یکسوئی کی ہدایت چیف منسٹر کا محکمہ اقلیتی بہبود کے عہدیداروں کے جائزہ اجلاس سے خطاب

اقلیتوں کو قرض اسکیم ، ایک لاکھ روپئے کی درخواستوں کو فوری یکسوئی کی ہدایت چیف منسٹر کا محکمہ اقلیتی بہبود کے عہدیداروں کے جائزہ اجلاس سے خطاب

حیدرآباد۔ 13۔ اپریل ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اقلیتی فینانس کارپوریشن کو ہدایت دی کہ بینکوں سے قرض کی اسکیم کے سلسلہ میں ایک لاکھ روپئے تک کی درخواستوں کی فوری یکسوئی کی جائے ۔ چیف منسٹر نے آج اقلیتی بہبود کے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس میں یہ ہدایت دی۔ انہوں نے کارپوریشن کی سبسیڈی اور قرض کی اسکیم کے بارے میں دریافت کیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ 10 لاکھ روپئے تک قرض سے متعلق اسکیم کے سبب ایک لاکھ 61 ہزار درخواستیں داخل کی گئی ہیں جبکہ کارپوریشن کا نشانہ 8,200 افراد کو سبسیڈی کی فراہمی کا ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ زیادہ تعداد میں درخواستوں کا ادخال قابل ستائش ہے اور اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اقلیتوں کی معاشی حالت کس حد تک کمزور ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریشن کو پہلے مرحلہ میں ایک لاکھ روپئے تک قرض والی درخواستوں کی یکسوئی کرنی چاہئے  تاکہ  غریبوں کو فائدہ پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ ان درخواستوں کو علحدہ کرتے ہوئے ان کی جانچ کی جائے اور مستحق افراد کی فہرست تیار کی جائے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر وہ کارپوریشن کو مزید فنڈس جاری کرنے تیار ہیں۔ ڈائرکٹر جنرل اینٹی کرپشن بیورو اے کے خاں نے بتایا کہ بہت جلد درخواستوں کی جانچ کا کام شروع کیا جائے گا اور ایک لاکھ روپئے قرض کی درخواستوں کی یکسوئی ترجیحی بنیادوں پر کی جائے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پہلے مرحلہ میں انتہائی غریب افراد کو چھوٹے کاروبار کے آغاز میں مدد ملے گی۔

TOPPOPULARRECENT