Tuesday , September 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اقلیتوں کو 4% تحفظات کانگریس پارٹی کا کارنامہ

اقلیتوں کو 4% تحفظات کانگریس پارٹی کا کارنامہ

نظام آباد:20؍ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد الیاس سکریٹری تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی (TPCC)نے ضلع نظام آباد میں جناب محمد علی شبیراپوزیشن لیڈر ریاستی قانون ساز کونسل کے خلاف مخالفانہ صحافتی بیانات پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ مسلم اقلیت کو تعلیم اور روزگارکے شعبوں میں 4%فیصد تحفظات کانگریس پارٹی ہی کا ایک کارنامہ ہے ۔ جس سے انکار نہیں کیاجاسکتا۔ مسٹر محمد علی شبیر نے نظام آباد میں پاور پوائنٹ پریزنٹیشن پروگرام میں اپنے خطاب میں جن حقائق کا اظہار کیا ہے وہ حق و صداقت پر مبنی ہے ۔ تعلیم اور روزگار میں مسلم اقلیت کو تحفظات بلاشبہ کانگریس پارٹی کا ایک کارنامہ ہے اور اس خصوص میں جناب محمد علی شبیر نے جو جدوجہد کی ہے اس کو مسلم اقلیت کبھی فراموش نہیں کرسکتی ہے ۔ مسٹر الیاس نے کہاکہ یہ کس قدر شرمناک بات ہے کہ مجلسی قائدین نے جناب محمد علی شبیر پر تنقیدوں کے دوران تمام سیاسی، اخلاقی اور جمہوری اقدار کو بالائے طاق رکھ دیاہے اور ان پر شخصی حملے کئے جارہے ہیں۔ عامتہ المسلمین میں انہیں رسواکن الزامات کے ذریعہ بدنام کرنے کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی۔

TOPPOPULARRECENT