Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / اقلیتوں کیلئے حکومت نے اچھے پروگرام شروع کئے

اقلیتوں کیلئے حکومت نے اچھے پروگرام شروع کئے

مودی حکومت کا نعرہ ’سب کا ساتھ، سب کا وِکاس‘ : مرکزی وزیر رجیجو
گوہاٹی ، 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی مملکتی وزیر داخلہ کرن رجیجو نے آج کہا کہ نریندر مودی حکومت نے ملک میں اقلیتوں کی ترقی کیلئے ’’کافی اچھی اسکیمات‘‘ شروع کئے ہیں۔ انھوں نے یہاں ایک جلسہ کے موقع پر کہا کہ مرکز میں بی جے پی حکومت قائم ہونے کے بعد ہم نے اقلیتوں کی بھلائی کیلئے پروگرام شروع کیا ہے۔ مودی حکومت نے اقلیتوں کیلئے کافی اچھی اسکیمات متعارف کرائے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا نعرہ ’سب کا ساتھ، سب کا وِکاس‘ ہے۔ ماضی میں اقلیتوں کو ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا گیا اور اسی کے مطابق پروگراموں کا اعلان ہوتا رہا، لیکن وہ کبھی حقیقت نہیں بننے پائے۔ وزیر موصوف نے کہا: ’’آج میں نے یہاں شمال مشرقی علاقہ کے تمام یونیورسٹی وائس چانسلرز اور زائد از 50 کالج پرنسپلس سے گفتگو کی ہے۔ میں نے اُن سے یہاں تعلیم کے مزید فروغ کیلئے مجھے ایک خاکہ پیش کرنے کی خواہش کی ہے اور اُن سے کہا کہ اس خطہ میں تمام کالجوں کے بارے میں مجھے ایک رپورٹ بھی دیں۔‘‘ انھوں نے یہاں ’تعلیم کی طاقت‘ کانفرنس کے انعقاد کی ستائش کی، جہاں وہ بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

TOPPOPULARRECENT