Monday , October 23 2017
Home / ہندوستان / اقلیتوں کی بااختیاری حکومت کی اولین ترجیح: مرکزی وزیر مختار عباس نقوی

اقلیتوں کی بااختیاری حکومت کی اولین ترجیح: مرکزی وزیر مختار عباس نقوی

نئی دہلی۔13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اقلیتوں کی بااختیاری مرکزی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور وہ دیانتدارانہ کوششیں کررہی ہے تاکہ ترقی کے ثمرات سماج کے آخری شخص تک بھی پہنچ جائیں۔ مختار عباس نقوی نے آج وزارت اقلیتی امور کے قلمدان کا آزادانہ چارج حاصل کرنے کے بعد بیان دیتے ہوئے کہا کہ سماجی۔معاشی۔تعلیمی بااختیاری اقلیتوں کے لئے ہماری اولین ترجیح بنی رہے گی۔ دیانتدارانہ اور شفاف کوششیں کی جائیں گی تاکہ ترقی کے ثمرات معاشرے کے آخری شخص تک بھی پہنچ سکیں۔ انہوں نے سینئر عہدیداروں کو جن کا تعلق اقلیتی اداروں سے ہے اپنے اقدامات کی تفصیلات سے واقف کروایا۔ نقوی کو ان کے قلمدان کا آزادانہ چارج نجمہ ہیبت اللہ کے مستعفی ہونے کے بعد دیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT