Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے منفرد اسکیمات روبہ عمل

اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے منفرد اسکیمات روبہ عمل

شاد نگر میں مسلم ریزرویشن صدر افتخار احمد کا صحافیوں سے خطاب
شاد نگر۔/7مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ مسلم ریزرویشن فرنٹ کے وفد نے اقلیتی اقامتی گرلز اسکول واقع ناگولہ پلی شاد نگر کا دورہ کرتے ہوئے اقامتی اسکول کا تفصیلی معائنہ کیا۔ تلنگانہ مسلم ریزرویشن فرنٹ صدر محمد افتخار احمد نے اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ تلنگانہ حکومت اقلیتوں کو تعلیمی میدان میں آگے لانے کے مقصد سے مزید 129اسکولوں کا آئندہ تعلیمی سال سے آغاز کررہی ہے۔ مسلمانوں میں تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے حکومت نے اقامتی اسکولوں کا قیام عمل میں لانے کیلئے خصوصی توجہ مرکوز کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدید 129اقامتی اسکولوں میں داخلہ کیلئے 15مارچ آخری تاریخ مقرر کی ہے۔ پانچویں، چھٹی اور ساتویں جماعت میں داخلہ لینے یا پھر داخلہ دلوانے کے خواہشمند سرپرستوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کے داخلے کیلئے آن لائن درخواست داخل کرسکتے ہیں۔ تلنگانہ حکومت اقلیتوں کی فلاح و بہبود اور تعلیمی میدان میں ترقی فراہم کرنے کیلئے منفرد اسکیمات کو روبہ عمل لارہی ہے۔ انہوں نے مسلمانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اقلیتی اقامتی اسکولس میں داخلہ دلوانے کے خواہشمند سرپرست آن لائن کے ذریعہ پانچویں ،چھٹویں اور ساتویں جماعتوں میں اپنے بچوں کو تعلیمی سال 2017-18 میں داخلے دلوانے کی پرزور اپیل کی ہے۔ اس موقع پر تلنگانہ مسلم ریزرویشن فرنٹ ریاستی صدر محمد افتخار احمد ایڈوکیٹ نے اقلیتی اقامتی اسکولس کے پوسٹر ریلیز کیا۔ٹی آر ایس اقلیتی قائد شیح سلیم، اقلیتی اقامتی گرلز اسکول ناگولہ پلی شاد نگر پرنسپل شریمتی مردولہ کے علاوہ دیگر اساتذہ موجود تھے۔ تلنگانہ مسلم ریزرویشن فرنٹ کے وفد نے اقلیتی اقامتی گرلز اسکول طالبات سے تعلیم، غذا اور سہولتوں کے متعلق واقفیت حاصل کی۔ حکومت کی جانب سے طلباء کیلئے فراہم کردہ حکومتی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اقامتی اسکولوں میں داخلہ کیلئے تشہیری مہم چلائی۔

TOPPOPULARRECENT