Monday , May 29 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے کئی اسکیمات روشناس ، کونڈا مرلی دھر راؤ

اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے کئی اسکیمات روشناس ، کونڈا مرلی دھر راؤ

قاضی پیٹ /19 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) قانون ساز اسمبلی رکن کونڈا مرلی دھر راؤ نے کہا کہ وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ کی زیر قیادت حکومت میں اقلیتی طبقہ کی معاشی و تعلیمی معیار کے علاوہ روزگار کی فراہمی و دیگر اغراض کیلئے بجٹ میں 1200 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں ۔ کونڈا مرلی دھر راؤ نے ورنگل شہر کے علاقہ دیشائی پیٹ میں اردو گھر شادی خانہ کی سنگ بنیاد تقریب کے موقع پر میڈیا سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شادی خانہ کی تعمیر میں 6 کروڑ روپئے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔ جبکہ علاقہ کے عوام کے مطالبہ پر شادی خانہ سے متصل مسجد کی تعمیر انجام دی جائے ۔ جس پر انہوں نے وقف عہدیدادروں سے مشاورت کے بعد مسجد کے تعمیری کاموں کا جلد سے جلد آغاز کیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شادی خانہ اور مسجد کے میناروں کیلئے مزید 2 کروڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر سید شاہ غلام افضل بیابانی المعروف خسرو پاشاہ سجادہ نشین درگاہ قاضی پیٹ نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت کی جانب سے اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے کئی ایک اسکیمات کو روشناس کرواکر ان پر عمل آوری کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دیشائی پیٹ میں شادی خانہ کی تعمیر کیلئے خطیر رقم 6 کروڑ روپئے خرچ کرنا جو تلنگانہ علاقہ میں پہلا شادی خانہ ہے جو رمضان کے ماہ میں ٹی آر ایس حکومت کا مسلم طبقہ کیلئے تحفہ ہوگا ۔ اس موقع پر چیرمین اسلامیہ ایجوکیشن سوسائٹی شیخ بشیر احمد کے علاوہ سید احمد ، شیخ احمد مسیع الدین ، یعقوب پاشاہ کے علاوہ مسلمانوں کی کثیر تعداد شریک تھی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT