Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / اقلیتوں کے حقوق کا احترام لازمی : صدر جمہوریہ

اقلیتوں کے حقوق کا احترام لازمی : صدر جمہوریہ

کولکتہ۔14ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے آج کہاکہ حقوق اور حساسیت اقلیتوں کے بارے میں  قابل احترام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پر لفظاً وہ معناً عمل کیا جانا چاہیئے ‘ تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ہر اقلیت ’’ قومی منظر کا ‘‘ ایک حصہ بن جائے ۔ پرنب مکرجی نے مذہبی عدم رواداری کے پس منظر میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مملکت کو ہر شہری کو مساوی سلوک اور بہترین سلوک کو یقینی بنانے کیلئے جدوجہد کرنی چاہیئے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ذات پات اور مذہبی وفاداریوں سے بالاتر ہوجائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں وسیع پیمانے پر انسانی نقطہ نظر کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے ۔ ہر شہری کو تعلیم دی جانی چاہیئے کہ وہ ذات پات اور فرقہ وارانہ وفاداریوں سے بالاتر ہوجائے ۔

TOPPOPULARRECENT