Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / اقلیتوں کے متفرق مسائل کی یکسوئی اور حکومتوں کی ذمہ داریوں پر آج کانفرنس

اقلیتوں کے متفرق مسائل کی یکسوئی اور حکومتوں کی ذمہ داریوں پر آج کانفرنس

حیدرآباد ۔ 5 مارچ (راست) ایلڈرس تھنک ٹینک اور سادات ایجوکیشن اینڈ ویلفیر سوسائٹی کے زیراہتمام گول میز کانفرنس بعنوان ’’اقلیتوں کے متفرق مسائل کی یکسوئی اور حکومتوں کی ذمہ داریاں‘‘ 6 مارچ کو شام 4 بجے علیگڑھ کلب بشیرباغ زیرنگرانی جناب آصف پاشاہ سابق وزیر صدر تھنک ٹینک و رکن سادات ویلفیر سوسائٹی منعقد ہوگی۔ ممتاز جہدکار و سیکولر دانشور ڈاکٹر چرنجیوی کا کلیدی خطاب ہوگا۔ جناب خلیق الرحمن سینئر قائد معزز رکن سادات سوسائٹی و تھنک ٹینک کی خیرمقدمی تقریر ہوگی جبکہ مسرس ظفر جاوید (کانگریس) نائب صدر سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کیپٹن پانڈو رنگاریڈی، عزیز پاشاہ سابق ایم پی، کرسچین لازس (سابق ایم ایل اے)، مولانا حافظ پیر شبیر احمد (صدر جمعیتہ العلماء)، سمیع اللہ حسینی بندہ نوازی (سادات ویلفیر سوسائٹی)، وہاج الدین صدیقی(مجلس تعمیر ملت)، مولانا احمدالحسینی سعید قادری (قادریہ انٹرنیشنل)، مسٹر رام داس بھاسکر بینی ایڈوکیٹس مخاطب کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT