Monday , August 21 2017
Home / Top Stories / اقلیتیں ‘ کانگریس پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی

اقلیتیں ‘ کانگریس پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی

۔12% مسلم تحفظات اور تلنگانہ کی دیگر سیاسی صورتحال پر سونیاگاندھی کا تبادلہ خیال
نئی دہلی ۔ 8 ؍ مئی ( سیاست نیوز)  صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ مسٹر محمد خواجہ فخر الدین کی قیادت میں کانگریس قائدین کے ایک وفد نے 10 جن پتھ پہنچ کر صدر کانگریس سونیا گاندھی سے ملاقات کی ۔ تلنگانہ کی سیاسی صورتحال اور اقلیتوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔ وفد میں اضلاع صدور کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ مسٹر محمد جمال شریف (ورنگل) مسٹر ساجد خان ( عادل آباد ) مسٹر سمیر احمد (نظام آباد) ترجمان مسٹر سید فاروق پاشاہ قادری کے علاوہ دوسرے قائدین میں مسٹر عبدالرشید (کھمم ) مسٹر عبدالکبیر مسٹر اعجاز خان (حیدرآباد ) موجود تھے ۔ صدر کانگریس نے مسٹر محمد فخرالدین سے تلنگانہ کے سیاسی حالات کے بارے میں دریافت کی اور مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔ پارٹی کو مستحکم کرنے سونیا گاندھی نے کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ کو عوام کے درمیان پہنچ کر کام کرنے اور اقلیتوں کو کانگریس سے جوڑنے کام کرنے کامشورہ دیا ۔ محمد خواجہ فخرالدین نے اضلاع کانگریس صدور اقلیت ڈپارٹمنٹ اور دوسرے قائدین کا تعارف کرایا ۔

بعدازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سونیاگاندھی سے مختصر ملاقات ہوئی مگر تفصیلی بات ہوئی ہے ۔ ریاست میں ٹی آر ایس حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں پر توجہ دلاتے ہوئے کانگریس کے احتجاجی پروگرامس بالخصوص 12 فیصد مسلم تحفظات کے وعدے کو حکومت کے 23 ماہ مکمل ہونے کے باوجود عمل نہ کرنے کے خلاف تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ کی جانب سے گریٹر حیدرآباد اور تلنگانہ کے اضلاع میں کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ کے احتجاج سے واقف کروایا گیا ۔ صدر کانگریس نے اقلیتوں کو کانگریس کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے کانگریس کے ساتھ ملکر تمام محاذی تنظیموں کو تلنگانہ اور این ڈی اے حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنے اور عوام کا پارٹی کیلئے دوبارہ اعتماد حاصل کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ اقلیت ڈپارٹمنٹ ریاست میں کانگریس کو مستحکم کرنے ویژن اور مشن دونوں رکھتی ہے ۔ پارٹی کی جانب سے جو بھی پروگرام دیا جائیگا اس کو کامیاب بنانے پروگرامس کا انعقاد کیا جائیگا ۔ صدر آل انڈیا کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ مسٹر خورشید احمد نے تلنگانہ کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی کی ستائش کی اسٹیٹ کمیٹی سے اضلاع کانگریس صدور کو رابطہ میں رہنے اور اضلاع و ریاستی اقلیت ڈپارٹمنٹ کے پروگرامس احتجاجی دھرنوں کی رپورٹ ہائی کمان اور انہیں ہر ماہ روانہ کرنے کی ہدایت دی ہے  اور ہر معاملہ میں تعاون کا تیقن دیا ۔

TOPPOPULARRECENT