Thursday , August 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اقلیتی اسٹڈی سرکل کی پولیس تقررات کیلئے کوچنگ کی اختتامی تقریب

اقلیتی اسٹڈی سرکل کی پولیس تقررات کیلئے کوچنگ کی اختتامی تقریب

محبوب نگر ۔23اپریل ( ذریعہ میل) اقلیتی اسٹڈی سرکل حکومت تلنگانہ کی جانب سے بامسدوس سوشل سرویس سنٹر محبوب نگر پر پولیس تقررات کے امتحانات میں رکت کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے مفت کوچنگ کے اختتامی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس پروگرام میں بحیثیت مہمان خصوصی عہدیداران بامسدوس سوشل سرویس سنٹر جناب انور پاشاہ نائب صدر محمد غلام غوث ‘ شریک معتمد محمد تقی حسین تقی ‘ معتمد نشرو اشاعت محمد عبدالمنان گزیٹیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائیاسکول مومن واڑی نے شرکت کی ۔ اس موقع پر طلباء نے کوچنگ فیکلٹیز ( اساتذہ) محمد غلام غوث ‘ محمد قدرت اللہ ‘ محمد فیض اللہ بیگ ‘ محمد امجد کی کثرت سے گلپوشی کی ۔ اس موقع پر مہمانان خصوصی اور اساتذہ نے اپنی مخاطب میں کہا کہ طلبہ کو چاہیئے کہ وہ پوری ہمت اور مستعدی کے ساتھ امتحان کا سامنا کریں ۔ اس یقین کے ساتھ امتحان میں جائیں کہ کامیابی یقینی ہے ۔ طلباء نے اپنی مخاطب میں اساتذہ اور ادارہ کے ساتھ ساتھ محکمہ اقلیتی اسٹڈی سرکل اورحکومت تلنگانہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ حکومت کی جانب سے اقلیتی طلبہ کے لئے یہ مستحسن اقدام کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT