Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / اقلیتی افراد کو آٹو رکشا اسکیم کی آج قرعہ اندازی

اقلیتی افراد کو آٹو رکشا اسکیم کی آج قرعہ اندازی

حج ہاوز میں مقرر ، ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی کی شرکت
حیدرآباد ۔ 7 ۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) اقلیتی فینانس کارپوریشن سے شہر و رنگا ریڈی کے غریب اقلیتی افراد کو آٹو رکشا فراہمی اسکیم کیلئے کل 8 ڈسمبر کو قرعہ اندازی مقرر کی گئی ہے۔ ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی 3 بجے دن حج ہاؤز میں قرعہ اندازی کے ذریعہ 1000 مستحق افراد کا انتخاب کریں گے جنہیں آٹو رکشا جاری کیا جائے گا۔ مینجنگ ڈائرکٹر اقلیتی فینانس کارپوریشن بی شفیع اللہ نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت 2500 درخواستیں داخل کی گئیں اور آر ٹی اے اور ٹرانسپورٹ کے ذریعہ درخواستوں کی جانچ کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ مستحق امیدواروں کا انتخاب بذریعہ قرعہ اندازہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اسکیم کے تحت 50 فیصد رقم فینانس کارپوریشن بطور سبسیڈی جاری کرے گا جبکہ آٹو کی قیمت کی 50 فیصد رقم بینک بطور قرض جاری کرے گا۔ اس تقریب میں ڈائرکٹر جنرل اینٹی کرپشن بیورو اے کے خاں ، سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل اور ڈائرکٹر اقلیتی بہبود جلال الدین اکبر اور عوامی نمائندے شرکت کریں گے ۔ شفیع اللہ نے بتایا کہ حکومت نے حیدرآباد و رنگا ریڈی میں تجرباتی طور پر اس اسکیم کا آغاز کیا ہے۔ بعد میں اضلاع میں اس اسکیم کو توسیع دی جائے گی اور ہر ضلع میں 500 آٹو رکشا فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ درخواستوں کی جانچ میں مکمل شفافیت سے کام لیا گیا اور عمل آوری میں شفافیت برقرار رکھنے کیلئے قرعہ اندازہ کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی نے آج عہدیداروں کے ساتھ اجلاس میں قرعہ اندازی کی تجویز کو منظوری دی۔ انہوں نے بتایا کہ کارپوریشن کے ذریعہ غریب افراد کو کیاب کاریں فراہم کرنے کی تجویز ہے اور اس سلسلہ میں اسکیم تیار کی جارہی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT