اقلیتی اقامتی اسکولس میں داخلوں کیلئے مہم

   

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ڈیولپمنٹ کمیٹی سنگاریڈی کی مساعی ،اردو حلقوں کی جانب سے ستائش
سنگاریڈی : جناب سید رافع پٹیل التمش صدر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ڈیولپمنٹ کمیٹی ضلع سنگاریڈی نے جناب محمد شفیع الدین سابق کونسلر اور دیگر رفقاء کے ہمراہ اردو اسکولس و کالجس میں طلباء و طالبات کے داخلہ کروانے کے لیے ہمیشہ سرگرم رہتے ہیں۔ نا صرف سداسیو پیٹ ٹاون بلکہ اطراف و اکناف کے مواضعات کو جاکر وہاں کے اردو داں طبقہ سے ملاقات کرتے ہوے گھر گھر جاکر والدین اور سرپرست طلباء سے شخصی ملاقاتیں کرتے ہیں اور انھیں تعلیم کی اہمیت و افادیت سے واقف کرواتے ہوے اسکولس سے باہر بچوں کو اسکولس میں شریک کروانے توجہ دلواتے ہے۔ ان کا کہنا ہیکہ تعلیم صرف روزگار کے لیے نھیں ہے بلکہ علم حاصل کرنے کیلیے ضروری ہے۔ روزگار تعلیم کا جزوی حصہ ہے۔ اقلیتی اقامتی اسکولس کے قیام سے ہی سداسیو پیٹ میں ان اسکولس میں داخلوں کے لیے بڑے پیمانے پر شعور بیداری مہم منظم کرتے ہے جس کی وجہ سے مختلف اسکولس میں سینکڑوں اقلیتی طلباء￿ و طالبات داخلہ حاصل کیا ہے۔ ان کی کوششوں کی وجہ سے ایک جانب اقلیتی اقامتی اسکولس اسکولس بہ اعتبار تعداد طلباء مستحکم ہو رہے ہیں تو دوسری جانب اقلیتوں میں تعلیم کی شمع بھی روشن ہورہی ہے۔ سید رافع پٹیل التمش اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کی اردو حلقوں کی جانب سے ساتئش کی جا رہی ہے۔ حال ہی میں سداسیو پیٹ ٹاون کے لیے منظور کردہ اقلیتی اقامتی جونئر کالج کے ایم پی سی اور بی پی سی گروپس سال اول میں داخلوں کے لیے سید رافع پٹیل التمش اپنے رفقاء کے ہمراہ مساجد کے قریب اور دیگر مقامات پر تشہیری مہم چلا رہے ہیں۔