Monday , July 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اقلیتی اقامتی اسکولس میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع

اقلیتی اقامتی اسکولس میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع

نلگنڈہ ۔ 18 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : اقلیتی اقامتی اسکولس میں آن لائن درخواستیں داخل کرنے کی تاریخ میں 31 مارچ تک توسیع کی گئی ہے ۔ یہ بات ضلع اقلیتی بہبود آفیسر مسٹر جی وینکٹیشورلو نے بتائی ۔ انہوں نے اولیائے طلباء سے خواہش کی کہ وہ اپنے بچوں کو ان مدارس میں شریک کروائیں ۔ ضلع میں حکومت کی جانب سے قائم کردہ اقامتی اسکولس سے استفادہ کریں ۔ ضلع میں نکریکل ( لڑکیوں ) نیڈمانور میں ( لڑکوں ) نئے تعلیمی سال سے آغاز ہورہا ہے ۔ جس میں پانچویں ، چھٹویں اور ساتویں میں داخلوں کے لیے اور سال گدشتہ قائم کردہ اقامتی اسکولس دیور کنڈہ ( لڑکے ) ، مریال گوڑہ میں ( لڑکیوں ) کے لیے مخلوعہ نشستوں کے لیے آن لائن درخواستیں داخل کرنے کی خواہش کی ۔ اطلاعات کے مطابق نئے تعلیمی سال کے لیے اقلیتی اقامتی اسکولس میں آن لائن کے ذریعہ تاحال 3272 درخواستیں داخل ہوئی ہے ۔ ضلع کے انومولا پالیسی منڈل میں پانچویں جماعت کے لیے 334 درخواستوں میں 41 اقلیتی چھٹویں میں 209 میں اقلیتوں کی 45 ، ساتویں میں 167 میں 53 اقلیتی طلبہ نکریکل میں طالبات کی پانچویں میں 105 میں اقلیتوں کی 26 ، چھٹویں میں 118 میں صرف 17 اقلیتوں ساتویں جماعت میں داخلوں کے لیے 67 میں 21 اقلیتی طالبات کی درخواستیں حاصل ہوئی ہے ۔ جب کہ دیورکنڈہ اور مریال گوڑہ کے اسکولس کے لیے درخواستوں کی وصولی بہتر بنائی جارہی ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7331170877 اور 8331043685 پر ربط پیدا کر کے کیا جاسکتا ہے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT