Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / اقلیتی اقامتی اسکولس میں داخلہ کیلئے رہبری و رہنمائی کا مرکز

اقلیتی اقامتی اسکولس میں داخلہ کیلئے رہبری و رہنمائی کا مرکز

سعیدآباد روبرو مسجد قادریہ پر قائم، سیاست و ایم ڈی ایف کا اعلان
حیدرآباد 15 مئی (راست) تلنگانہ میناریٹی اقامتی اسکولس کے رجسٹریشن اور ضروری معلومات کے لئے میناریٹی ڈیولپمنٹ فورم (ایم ڈی ایف) اور ادارہ سیاست کی جانب سے ایک آفس سعیدآباد روبرو مسجد قادریہ H.No.16-2-835/A/6 سعیدآباد کالونی میں قائم کیا گیا ہے۔ ایسے حضرات جو اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کو اقامتی اسکولس میں داخلہ کروانے سے قبل ضروری اور اطمینان بخش معلومات کا حصول اور اسپاٹ پر فارم رجسٹریشن کروانا چاہتے ہیں تو ایسے حضرات کو پوری رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ خاص طور پر ایسے حضرات جو اپنے لڑکوں کو سعیدآباد بوائز اقامتی اسکول میں شریک کروانا چاہتے ہیں اور جو سعیدآباد کالونی، کرما گوڑہ، مادنا پیٹ، سرور نگر، قدیم عیدگاہ، سنتوش نگر، خواجہ باغ، سپوٹا باغ، سنکے سر بازار کے رہنے والے ہیں، پوری طمانیت کے ساتھ اقامتی اسکولس کے بارے میں ساری معلومات فراہم کی جائیں گی۔ موبائیل نمبر 9246521334 پر میر انورالدین نائب صدر ایم ڈی ایف سے ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT