Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اقلیتی اقامتی اسکولس میں سہولتوں کا جائزہ

اقلیتی اقامتی اسکولس میں سہولتوں کا جائزہ

ویجلنس ٹیم کا ضلع میدک کے مختلف مقامات کا دورہ اور معائنہ

سنگاریڈی۔/27جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ میناریٹیز ریسیڈنشیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن سوسائٹی  کی ویجلنس ٹیم کا دورہ ضلع میدک کے مختلف اقلیتی اقامتی اسکولس کا معائنہ کیا اور ضروری ہدایتیں جاری کیں۔ تفصیلات کے بموجب تین رکنی ٹی ایم آر ای آئی ایس ویجلنس ٹیم جو محمد نظیر احمد موظف پروفیسر کے ہمراہ ضلع میدک کے مختلف اقلیتی اقامتی اسکولس سنگاریڈی، پٹن چیرو اور سدا سیو پیٹ کا دورہ کرتے ہوئے اقلیتی اقامتی اسکولس کا تفصیلی معائنہ کیا اور طلباء و طالبات کو فراہم کئے جانے والے تمام بنیادی سہولتوں بالخصوص طعام، کتب، صاف صفائی، تعلیم و تربیت کے علاوہ رہن سہن کی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ ہاسٹل میں موجود طلباء طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے دی جانے والی سہولتوں سے متعلق تفصیلات سے آگہی حاصل کی۔ اس موقع پر ویجلنس ٹیم کو او ایس ڈی ضلع میدک اقلیتی اقامتی اسکولس ذوالفقار علی منیر اور پرنسپل گرلز اقلیتی اقامتی اسکول سنگاریڈی نے کلاس رومس، کچن روم کے علاوہ اسکول کا تفصیلی معائنہ کروایا جس پر ٹیم نے اپنی خوشنودی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سدا سیو پیٹ اقلیتی اقامتی اسکولس کے پرنسپل ملیشم اور پرنسپل اشوک کمار کے علاوہ دیگر اسٹاف بھی موجود تھا۔

TOPPOPULARRECENT