Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / اقلیتی اقامتی اسکولس وقف اراضی پر تعمیر ہوں گے،وقف بورڈ سے اراضیات کی نشاندہی کی خواہش

اقلیتی اقامتی اسکولس وقف اراضی پر تعمیر ہوں گے،وقف بورڈ سے اراضیات کی نشاندہی کی خواہش

حیدرآباد 15 اگسٹ (سیاست نیوز) شہر میں کھلی جگہ کی عدم دستیابی پر تلنگانہ اقلیتی اقامتی تعلیمی اداروں کی سوسائٹی جس نے گریٹر حیدرآباد حدود میں 10 اسکولس شروع کئے ہیں، اوقافی اراضی سے استفادہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ اس کام کے لئے امکانی مقامات کی نشاندہی کرے گا جسے آنے والے مہینوں میں سوسائٹی کو لیز پر دیا جائے گا۔ سوسائٹی نے وقف بورڈ سے خواہش کی ہے کہ وہ مقامات کی فہرست پیش کرے تاکہ عالمی معیار کے مطابق اقامتی اسکول کی تعمیر کی جاسکے۔ ہر اسکول کے لئے ایک تا 5 ایکڑ اراضی درکار ہوگی۔ سوسائٹی لیز کے چارجس ادا کرے گی۔ مارکٹ قیمت کے لحاظ سے رقم ادائیگی ہوگی۔ ایسی اراضی کی فہرست مانگی جارہی ہے جہاں کسی قسم کی مقدمہ بازی نہ ہو۔

TOPPOPULARRECENT